Wednesday , June 28 2017
Home / ہندوستان / کشمیر :ہڑتال تیسرا دن، انٹرنیٹ ،ریل خدمات ہنوزمعطل

کشمیر :ہڑتال تیسرا دن، انٹرنیٹ ،ریل خدمات ہنوزمعطل

سری نگر۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وادئ کشمیر میں اتوار کو سری نگر کی پارلیمانی نشست پر پولنگ کے دوران ہونے والی 8 شہری ہلاکتوں کے خلاف منگل کو مسلسل دوسرے دن بھی ہڑتال رہی۔خیال رہے کہ اتوار کو وسطی کشمیر کے تین اضلاع سری نگر، بڈگام اور گاندربل پرمحیط سری نگر کی پارلیمانی نشست کے لئے ضمنی انتخابات کے تحت پولنگ کے دوران آزادی حامی احتجاجی مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپوں میں 8 نوجوان ہلاک جبکہ قریب 150 دیگر زخمی ہوگئے ۔ہلاکتوں سے پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جنوبی کشمیر کے چار حساس اضلاع اننت ناگ، پلوامہ، کولگام اور شوپیان پر محیط اننت ناگ پارلیمانی نشست کے لئے 12 اپریل کو ہونے والے پولنگ ملتوی کردی ہے ۔اننت ناگ کی پارلیمانی نشست کے لئے پی ڈی پی امیدوار تصدق حسین مفتی نے پیر کی صبح ایک پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن سے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی اپیل کی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT