Wednesday , August 16 2017
Home / Top Stories / کشمیر: یٰسین ملک گرفتار میرواعظ عمر فاروق نظر بند

کشمیر: یٰسین ملک گرفتار میرواعظ عمر فاروق نظر بند

سری نگر۔15فروری (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے چیئرمین محمد یٰسین ملک کو چہارشنبہ کی صبح پولیس نے اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ فرنٹ ترجمان کے مطابق کولگام چلو کے سلسلے میں اپنے گھر سے روانہ ہونے ہی والے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے فرنٹ چیئرمین کے گھر کا صبح سویرے گھیراؤ کرلیا اور انہیں گرفتار کرکے تھانہ کوٹھی باغ منتقل کیا۔ ترجمان نے کہا کہ مسٹر ملک کو حریت کانفرنس (ع) چیئرمین میرواعظ محمد عمر فاروق اور حریت کانفرنس (گ) قائدین کے ہمراہ کولگام روانہ ہونا تھا لیکن پولیس نے کل شام سے ہی چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ دراز کرکے کولگام چلو کی کال کو روکنے کا کام شروع کرلیا۔انہوں نے کہا کہ آج صبح سویرے ہی میرواعظ کو اپنے گھر پر ہی نظر بند کرلیا گیا جب کہ حریت (گ) کے سربراہ مسٹر گیلانی حسب معمول خانہ نظر بند ہی رکھے جارہے ہیں۔اس کے علاوہ بھی متحدہ مزاحمتی خیمہ سے وابستہ کئی قائدین اور زعماء کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT