Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / کشیدہ تعلقات والی بیوی کو 35ہزار روپئے ماہانہ گذارہ اداکرنے کا عدالتی حکم

کشیدہ تعلقات والی بیوی کو 35ہزار روپئے ماہانہ گذارہ اداکرنے کا عدالتی حکم

نئی دہلی ۔3اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک شخص جس پر گھریلو تشدد کا مقدمہ زیر دوران ہے ‘ عدالت کی جانب سے اُسے حکم دیا گیا ہے کہ اپنی بیوی کو جس کے ساتھ اُس کے تعلقات کشیدہ ہے ماہانہ 35ہزار روپئے ماہانہ ادا کرے ۔ دہلی کی عدالت نے اس شخص کی اپیل مسترد کردی جس میں کہا گیا تھا کہ یہ خاتون اُس کے مقام اور مرتبہ کے لحاظ سے جو علحدگی اختیار کرنے سے قبل اُس کا تھا ‘ اس ماہانہ رقم کی گذارہ کیلئے مستحق نہیں ہے ۔ ایڈیشنل سیشن جج لوکیش کمار شرما نے مجسٹریٹ کی عدالت کے حکم کو برقرار رکھا جس میں فریقین کے سماجی و معاشی موقف کا تجزیہ کرنے کے بعد عبوری گذارہ کے طور پر خاتون کو ماہانہ 35ہزار روپئے بطور گذارہ  ادا کرنے کا حکم دیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT