Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / کشیپ کو شکست‘پرنے یو ایس اوپن چیمپئین

کشیپ کو شکست‘پرنے یو ایس اوپن چیمپئین

ایناھم۔24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) ایچ ایس پرنے زبردست فارم میں چل رہے تجربہ کار پروپلّي کشیپ پر آخر کار بھاری پڑ گئے اور انہوں نے یہاں یو ایس اوپن بیڈمنٹن ٹورنمنٹ کے فائنل میں ہم وطن کھلاڑی کوسخت جدو جہد کے بعد شکست دیکر خطاب اپنے نام کر لیا ہے ۔مرد وں کے سنگلز فائنل میں پہنچے دونوں ہندوستانی کھلاڑیوں کے درمیان ایک گھنٹے پانچ منٹ تک تین گیموں میں سخت مسابقت دیکھنے کو ملی جس کے بعد دوسرے سیڈ پرنے نے غیر سیڈ کشیپ کو 21۔15 20۔22 21۔12 سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا۔دولت مشترکہ کھیلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے کشیپ نے اس سے قبل ہم وطن کھلاڑی سمیر ورما کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی لیکن انہیں فائنل میں جگہ بنانے کیلئے دنیا کی 111 ویں درجہ کے کوریائی کھلاڑی کوانگ ہی ھیو کے خلاف بھی تین گیموں تک سخت محنت کرنی پڑی تھی۔حالانکہ اس وقت وہ پرنے کے چیلنج کو نہیں توڑ سکے ،جنہوں نے پہلا گیم آسانی سے اپنے نام کیا۔ کشیپ نے اس گیم میں 7۔1 کی برتری سے اچھی شروعات کی تھی لیکن پرنے مسلسل نشانات لیتے رہے اور 9۔12 سے پیچھے ہونے کے بعد 14۔12 کی برتری حاصل کرلی اور 15۔15 پر برابری کرنے کے بعد مسلسل چھ نشانات اور 21 ۔15 سے کھیل نمٹا دیا۔ لیکن دوسرا گیم کافی جدو جہد والا رہا جس میں کشیپ نے پچھڑنے کے بعد 5۔5 پھر 15۔15، 18۔18 اور 20۔20 کے اسکور پر پرنے کی برابری کی اور مسلسل دو نشانات لے کر 22۔20 سے واپسی کرتے ہوئے اسکور 1-1 پر برابر کر دیا۔ اگرچہ جیت کے مضبوط دعویدار نظر آرہے دنیا کے 23 ویں کھلاڑی نے فیصلہ کن گیم میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور کشیپ کو اس مرتبہ موقع ہی نہیں دیا۔غیر سیڈ کشیپ بھی فیصلہ کن گیم میں خاص چیلنج نہ دے سکے اور پرنے سے 3۔7 سے پیچھے ہوگئے ۔ اس کے بعد پرنے نے ان کے خلاف 13۔7 سے آسان برتری حاصل کرلی اور 20۔10 کی یکطرفہ برتری اور تین گیم پوائنٹ کے ساتھ 21۔12 سے گیم اور میچ ختم کرکے خطاب اپنے نام کر لیا۔

TOPPOPULARRECENT