Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / کلارک کو خراج ‘ وارنر انگلش ٹیم کے برتاؤ سے متاثر

کلارک کو خراج ‘ وارنر انگلش ٹیم کے برتاؤ سے متاثر

لندن ۔21 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک کل جس وقت انگلینڈ کے خلاف اپنے کریر کے آخری ٹسٹ میں بیٹنگ کے لئے میدان میں پہنچے تو نہ صرف انگلش کپتان الیسٹر کک کی قیادت میں انکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے انکا اعزازی انداز میں استقبال کیا بلکہ لندن کے اوول میدان پر موجود کرکٹ شائقین نے بھی کھڑے ہوکر تالیوں کی گونج میں کلارک کا میدان پر استقبال کیا ‘نیز یہاں سے ہزاروں میل دور کولمبو میں سری لنکائی سابق کپتان کماسنگاکارا کے اعزاز میں دورہ کنندہ ٹیم ہندوستان کے کھلاڑیوں نے انہیں گارڈ آف آنر کے ذریعہ استقبال کیا ۔کلارک کو انگلش کھلاڑیوں اور عوام کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کئے جانے پر انکے ساتھی اوپنر ڈیویڈ وارنر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کلارک کے ساتھ جو اعزازی برتاؤ کیا گیا وہ قابل ستائش ہے کیونکہ کرکٹ کے عظیم کھلاڑی اس اعزاز اور برتاؤ کے مستحق ہیں۔وارنر نے مزید کہا ہے کہ ہر کرکٹ کا ہر بہترین کھلاڑی اس طرح کے شاندار برتاؤ کا مستحق ہوتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT