Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / کلارک کی بکانن پر تنقید کے لئے ’’کتا‘‘ کا استعمال

کلارک کی بکانن پر تنقید کے لئے ’’کتا‘‘ کا استعمال

نئی دہلی۔21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی سابق کپتان مائیکل کلارک نے ایشز ڈائری 2015ء میں سابق  کوچ جان بکانن کیخلاف سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے آسٹریلیائی ٹیم کی کوچنگ کا جو کام کیا اسے ان کا کتا ’’جیری‘‘ بھی ان سے زیادہ بہتر طور پر انجام دے سکتا ہے۔ بکانن نے ایشز سیریز کے دوران تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مائیکل کلارک کی قیادت  میں بیگی گرین کیپ کلچر کی وقعت کم ہو گئی ہے۔ سابق کپتان نے کہا ہے کہ جان بکانن کو آسٹریلیائی بیگی گرین کیپ کے بارے میں کچھ معلوم ہی نہیں کیونکہ وہ کبھی اسے پہن ہی نہیں سکے۔

TOPPOPULARRECENT