Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / کلارک کی توہم پرستی ٹیم کو لے ڈوبی

کلارک کی توہم پرستی ٹیم کو لے ڈوبی

لندن، 11 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے سابق کپتان ایان چیاپل کا کہنا ہے کہ مائیکل کلارک کی توہم پرستی کے زیراثر کی گئی منصوبہ بندی اور ناقص فارم ایشز سیریز میں کینگروز کی شکست کا سبب بنی۔ واضح رہے کہ کلارک کو ابتدائی نمبروں پر بیٹنگ کا مشورہ دیا گیا تھا۔ تاہم کپتان نے بہادری دکھانے کے بجائے توہم پرستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچویں نمبر پر بیٹنگ کی۔ جس کی وجہ سے ٹرینٹ برج میں چوتھے ٹسٹ میں انگلینڈ کے مقابل اننگز اور 78 رنز سے شکست ہوئی اور یوں کینگروز 1-3 سے ایشز ہار گئے تھے۔

سچن کو فن پاروں سے خراج تحسین
نئی دہلی ، 11 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے دس مصوروں نے لٹل ماسٹر سچن تنڈولکر کے کرئیر کی فن پاروں کے ذریعے عکاسی کر کے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ ہندوستانی شہر بنگلور میں سچن کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں دس مصوروں نے لٹل ماسٹر کے پورے کرئیر کو فن پاروں میں ڈھال دیا۔ مصوروں نے سچن کے سنچری ریکارڈز، وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کرئیر کی آخری اننگز سمیت ہر ملک کے خلاف بنائی گئی سنچری کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا۔ لٹل ماسٹر کے بچپن میں کرکٹ سے لگاؤ کی تصاویر بھی فن پاروں کی مدد سے شرکا کے سامنے پیش کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT