Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / کلارک کی حوصلہ مندی کو یاد رکھا جائے گا : کرکٹ آسٹریلیا

کلارک کی حوصلہ مندی کو یاد رکھا جائے گا : کرکٹ آسٹریلیا

ملبورن۔9اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) کرکٹ آسٹریلیا چیف ایگزیکٹیو جیمس سدرلینڈ نے کہا کہ ایشیز سیریز میں شکست سبکدوش کپتان مائیکل کلارک کیلئے خوشگوار اختتام نہیں ہوسکی لیکن انہوں نے آسٹریلیا میں اسپورٹس کیلئے جو کچھ کیا ہے وہ غیر معمولی ہے اور انہیں اپنے دور کا بہترین بیٹسمین تصور کیا جائے گا ۔سدرلینڈ آج کہا کہ کلارک کو اُن کی حوصلہ مندی اور جس انداز میں انہوں نے اپنے کھیل کا مظاہرہ کیا ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ وہ سمجھتے ہیں کہ آسٹریلین کرکٹر کلارک نے ہر ہفتہ بلکہ ہر دن سخت محنت کے ذریعہ اپنے مظاہرہ میں بہتری لانے کی کوشش کی ۔ انہوں نے اپنی میعاد ختم کرلی اور یہ سبکدوشی ان کے عظیم کریئر کا چھوٹا سا لمحہ ہے ۔ 34سالہ کلارک نے کل ایشیز سیریز کے اختتام پر ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کیا ۔ اس طرح ان کا 12سالہ انٹرنیشنل کریئر اختتام کوپہنچا ۔ آسٹریلیا کو سیریز میں 3-1سے شکست ہوئی اور ناٹنگھم ‘ انگلینڈ میں اُسے ایک اننگز اور 78رنز سے شکست ہوئی تھی ۔وزیراعظم ٹونی اباٹ نے کہا کہ بحیثیت کپتان کلارک کی کمی محسوس کی جائے گی ۔اباٹ نے کہا کہ وہ نہ صرف عظیم کھلاڑی بلکہ وہ ایک عظیم قائد بھی ہیں ۔ وہ سمجھتے ہیں کہ کلارک ایک رول ماڈل ہیں۔ بالخصوص گذشتہ سال فلپ ہیوز کے سانحہ کے باوجود انہوں نے صبر کا مظاہرہ کیا ۔ کلارک کے قریبی ساتھی فلپ ہیوز کی سڈنی میں فرسٹ کلاس میچ کے دوران گیند سرپر لگنے کی وجہ سے موت واقع ہوگئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT