Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کلبرگی یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویشن کورسیس میں داخلے

کلبرگی یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویشن کورسیس میں داخلے

کلبرگی 29؍ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پروفیسر عبد الرب استاد ،صدر شعبہ ٔ اردو وفارسی کلبرگی یونیورسٹی کے اعلامیہ کے مطابق دتعلیمی سال برائے 2015-16کے لئے پوسٹ گرایجویشن میں داخلہ جات کا آغاز ہو چکا ہے ۔ امسال تمام داخلہ جا ت آن لا ئن ہو نگے ۔ وہ تمام طلبہ وطالبات جو ایم اے اردو میں داخلہ کے خواہش مند ہیں انہیں یہ اطلاع دی جا تی ہے کہ onlineفارم پر کر نے کے بعد اپنے تمام ضروری اسناد کی زیراکس کاپی اس فارم کو منسلک کر کے صدر شعبہ کے دفتر میں اندرون 5اگسٹ جمع کر دیں ۔ ایم اے اردو میں داخلہ کے لئے کسی بھی یونیورسٹی سے گریجویشن اردو مضمون کے ساتھ ضروری ہے ۔ علاقہ حیدر آباد کر نا ٹک علاقہ سے وابستہ افرادکے لئے 371(E)کی سرٹیفیکیٹ ضروری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT