Wednesday , May 24 2017
Home / Top Stories / کلبھوشن جادھو مقدمہ میں انٹرنیشنل کورٹ کا آج فیصلہ

کلبھوشن جادھو مقدمہ میں انٹرنیشنل کورٹ کا آج فیصلہ

نئی دہلی / دی ہیگ۔ 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (آئی سی جے) کلبھوشن جادھو مقدمہ میں کل اپنا فیصلہ سنائے گی۔ ہندوستان نے 10 دن قبل بین الاقوامی عدالت سے رجوع ہوتے ہوئے سابق بحریہ کے عہدیدار کو پاکستانی ملٹری کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزائے موت فوری معطل کرنے کی درخواست کی تھی۔ اقوام متحدہ کے تحت آئی سی جے اپنا فیصلہ 18 مئی کو سنائے گی۔ دی ہیگ کے پیس پیالیس میں کل 12 بجے دن عوامی اجلاس منعقد ہوگا جس میں جج رونی ابراہم فیصلہ سنائیں گے۔ ہندوستان نے جادھو تک سفارتی رسائی کیلئے پاکستان سے 16 مرتبہ درخواست کی لیکن اسے قبول نہیں کیا گیا تھا۔ اس کے بعد ہندوستان نے 8 مئی کو آئی سی جے سے رجوع ہوکر پاکستان پر وینا کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ جادھو کو گذشتہ سال 3 مارچ کو گرفتار کیاگیا اور پاکستانی فوجی عدالت میں جاسوسی اور تخریبی سرگرمیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے سزائے موت سنائی گئی۔ ہندوستان کا یہ موقف ہیکہ جادھو کا ایران سے اغواء کیا گیا جو تجارتی غرض سے وہاں گئے ہوئے تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT