Sunday , September 24 2017
Home / Top Stories / کلبھوشن جادھو کی سزائے موت پر بین الاقوامی عدالت کا حکم التواء

کلبھوشن جادھو کی سزائے موت پر بین الاقوامی عدالت کا حکم التواء

نئی دہلی ۔ /9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے آج کلبھوشن جادھو کی سزائے موت پر حکم التواء جاری کردیا ۔ اس ہندوستانی کو پاکستانی فوجی عدالت نے جاسوسی کے الزام میں سزائے مو ت دی تھی ۔ عبوری حکم اس وقت دیاگیا جبکہ ہندوستان میں پاکستان کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف میں درخواست پیش کی ۔ رات دیر گئے کی بڑی تبدیلی میں بین الاقوامی عدالت انصاف نے اپنے عبوری حکم میں کلبھوشن جادھو کو پھانسی پر لٹکانے کی سزاء پر حکم التواء جاری کردیا ۔ حکومت ہند نے مقدمہ کا ڈھونگ رچانے کا پاکستان پر الزام عائد کیا تھا ، کیونکہ اس نے جادھو تک قونصل کی رسائی کی بھی اجازت نہیں دی تھی ۔ دی ہیگ کی بین الاقوامی عدالت انصاف اقوام متحدہ کا عدالتی شعبہ ہے اور یوروپ کے ملک نیدر لینڈس میں کارکردگی ہے ۔وزیرخارجہ سشما سوراراج نے بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ جادھو کی والدہ سے بات کرکے فیصلہ کی اطلاع دے چکی ہیں ۔ نامور قانون داں سینئر ایڈوکیٹ ہریش سالوے نے بین الاقوامی عدالت میں ہندوستان کی جانب سے پیروی کی ۔ ہندوستان کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی عدالت نے پاکستان کو کلبھوشن جادھو کو پھانسی دینے سے روک دیا۔

TOPPOPULARRECENT