Friday , September 22 2017
Home / دنیا / کلب ارکان کو مسلح کرنے کی تجویز کی تردید ، انتخابی مہم منیجر برطرف

کلب ارکان کو مسلح کرنے کی تجویز کی تردید ، انتخابی مہم منیجر برطرف

امریکہ کو جرائم روکنے کیلئے پروفائلنگ کی ضرورت :ڈونالڈ ٹرمپ
واشنگٹن ؍ نیویارک ۔ 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے آج اس تجویز کی کہ کلب جانے والوں پر اورلینڈو قتل عام کی وجہ سے مسلح کرنے کی ضرورت ہے، کی تجویز پیش نہیں کی تھی۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ انہوں نے کہا تھا کہ اگر اورلینڈو کلب کے اندر لوگ بندوقوں کے ساتھ ہوتے تو غالباً مزید گارڈس تعینات کرنے کی ضرورت پیش نہ آتی۔ واشنگٹن سے موصولہ اطلاع کے بموجب ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے متنازعہ منیجر کوری لیوانڈو وسکی کو برطرف کردیا۔ ایک امریکی روزنامہ نے آج اس کی اطلاع دی۔ دریں اثناء امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے ممکنہ امیداوار ڈونالڈ ٹرمپ نے تجویز دی ہے کہ ملک میں جرائم سے نمٹنے کے لیے لوگوں کی پروفائلنگ یا ذاتی معلومات اکھٹی کرنی چائیں۔ ٹرمپ نے یہ بات اورلینڈو کلب میں فائرنگ کے واقعے کے تناظر میں پوچھے گئے اس سوال کے جواب میں کہی کہ کیا وہ امریکہ میں مسلمانوں کی پروفائلنگ کہ حق میں ہیں؟ پروفائلنگ میں نسل، رنگ اور مذہب کی تفیصل ہوگی جو اس بات کا تعین کرے گی کہ ایک شخص کوئی جرم کر سکتا ہے یا نہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس سے مسلمان الگ تھلگ ہو جائیں گے۔ سی بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ دیگر ممالک میں یہ اقدام انتہائی کامیابی سے اپنایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا ’مجھے پروفائلنگ کے تصور سے ہی نفرت ہے لیکن ہمیں عام فہم کا استعمال بھی کرنا ہوگا۔‘ ’میرا خیال ہے کہ پروفائلنگ ایک ایسی چیز ہے جس سے ہم اپنے ملک کے بارے میں سوچنا شروع کرتے ہیں۔ یہ بدترین کام نہیں ہے۔‘ اورلینڈو میں عمر متین نامی شخص کی فائرنگ میں 49 افراد کی ہلاکت کے بعد سے ٹرمپ کے بیانات جاری ہیں۔ حملہ آور نے اپنا تعلق دولتِ اسلامیہ سے ظاہر کیا لیکن انتظامیہ کا خیال ہے کہ وہ ’خود ساختہ شدت پسند تھا۔‘

TOPPOPULARRECENT