Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / کلثوم پورہ میں مسلم شخص پر نام پوچھ کر حملہ

کلثوم پورہ میں مسلم شخص پر نام پوچھ کر حملہ

حیدرآباد ۔ 13؍ ڈسمبر(سیاست نیوز)  شہر کی پرامن فضا کو مکدر کرنے کا واقعہ آج رات کلثوم پورہ علاقہ میں پیش آیا ۔ موٹر سیکل پر اپنے مکان کو لوٹنے والے ایک مسلم شخص کو اشرار نے نام پوچھنے کے بعد ان پر حملہ کر دیا ۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ 50 سالہ مہدی خلیل ساکن نور خان بازار اپنے مکان موٹر سیکل پرآج رات لوٹ رہے تھے کہ چار نامعلوم اشرار نے ان کا  تعاقب کیا اور نام پوچھ کر کٹہ میسماں مندر کے قریب حملہ کر دیا ۔ زخمی حالت میں مسٹر خلیل کو خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد کے بعد گھر بھیج  دیا گیا۔ کلشوم پورہ پولیس نے ان کا بیان قلمبند کرتے ہوئے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT