Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / کلثوم پورہ میں مہیب آتشزدگی

کلثوم پورہ میں مہیب آتشزدگی

حیدرآباد ۔ 15؍ جنوری (سیاست نیوز) کلثوم پورہ کے علاقہ امام پورہ میں آج رات پیش آئے مہیب آتشزدگی کے ایک واقعہ میں موم بتی کی پتنگ گرنے کے سبب فرنیچر فیکٹری جل کر خاکستر ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب آج 8-30 بجے نتیش کمار کی فرنیچر فیکٹری میں اس وقت آگ لگائی جب سنکرانتی کے موقع پر رات کے وقت اڑائی جانے والی موم بتی کی پتنگ (کینڈل لائیٹ کائیٹ) گر گئی اور فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی ۔ کچھ ہی دیر میں آگ نے فرنیچر فیکٹری کو مکمل طور پر اپنی زد میں لے لیا جس کے سبب شہر کے مختلف فائر اسٹیشنس سے چھ فائر انجنس کو طلب کیا گیا۔ تقریباً چار گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا ۔ انسپکٹر کلثوم پورہ مسٹر این رام موہن نے بتایا کہ موم بتی کی پتنگ بازی کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ہے اور اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT