Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / کلدیپ نیرکو کارنامۂ حیات ایوارڈ

کلدیپ نیرکو کارنامۂ حیات ایوارڈ

نئی دہلی ۔ 23 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) سینئر جرنلسٹ ، کالم نگار اور مصنف کلدیپ نیرکو آج صحافت کیلئے اُن کے گرانقدر رول کے اعتراف میں باوقار رام ناتھ گوینکا ایکسلنس ایوارڈس برائے سال 2013ء اور 2014 ء کے آٹھویں ایڈیشن میں ’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ‘ عطا کیا گیا۔ کلدیپ نیر انڈین ایکسپریس کے سابق ایڈیٹر ہیں۔ ایمرجنسی کے دور میں اُنھیں میسا کے تحت جیل میں رکھا گیا تھا کیونکہ انھوں نے نظم و نسق کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج کی قیادت کی تھی ۔ مختلف شعبوں کی نامور شخصیتوں کی موجودگی میں منعقدہ پرشکوہ تقریب میں کلدیپ نیر کو مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے ایوارڈ پیش کیا ۔

TOPPOPULARRECENT