Friday , July 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / کلدیپ یادو زخمی مشرا کے متبادل

کلدیپ یادو زخمی مشرا کے متبادل

حیدرآباد۔ 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) نوجوان بولر کلدیپ یادو کو پہلی مرتبہ ہندوستانی ٹسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، وہ سینئر لیگ اسپنر امیت مشرا کے مقام پر ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں ۔ انگلینڈ کے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز کے دوران امیت مشرا زخمی ہوئے تھے اور وہ مکمل صحت یاب نہیں ہوئے جس کے بعد حیدرآباد میں بنگلہ دیش کے خلاف منعقد شدنی واحد ٹسٹ میں ہندوستانی ٹیم کی نمائندگی سے محروم ہوچکے ہیں۔ کلدیپ نے اُتر پردیش کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کامیاب نمائندگی کرنے کے علاوہ اپنی مخصوص گیند کے ذریعہ بیشتر بیٹسمنوں کو پریشان کرچکے ہیں۔ کلدیپ جنہیں پہلے ہی ونڈے ٹیم میں منتخب کیا گیا تھا، لیکن وہ بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی نمائندگی میں ہنوز کامیاب نہیں ہوئے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT