Monday , August 21 2017
Home / Top Stories / کلنٹن شام میں تیسری عالمی جنگ چھیڑنا چاہتی ہیں:ٹرمپ

کلنٹن شام میں تیسری عالمی جنگ چھیڑنا چاہتی ہیں:ٹرمپ

FORT WORTH, TX - FEBRUARY 26: Republican presidential candidate Donald Trump speaks at a rally at the Fort Worth Convention Center on February 26, 2016 in Fort Worth, Texas. Trump is campaigning in Texas, days ahead of the Super Tuesday primary. (Photo by Tom Pennington/Getty Images)

واشنگٹن۔26اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلاری کلنٹن کی خارجہ پالیسی شام میں تیسری عالمی جنگ شروع کرنے کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کو شام کے صدر بشار الاسد کو سمجھانے کے بجائے دولت اسلامیہ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنا چاہئے ۔ کلنٹن نے شام پر عدم پرواز زون کی تجویز رکھی تھی۔ ریپبلکن امیدوار نے ان کی حمایت میں کھرے نہ اترنے کے لئے ریپبلکن کی بھی تنقید کی۔ٹرمپ نے کہاکہ اگر ہماری پارٹی میں اتحاد ہوگا تو ہم ہلاری کلنٹن سے یہ انتخابات کبھی نہیں ہار سکتے ۔ اگر ہم ان کی باتوں کو سنتے ہیں تو ہمیں شام میں تیسری عالمی جنگ کے لئے تیار رہنا چاہئے ۔ آپ صرف شام میں ہی نہیں جنگ لڑ رہے ہیں بلکہ آپ شام کے ساتھ ساتھ روس اور ایران کے خلاف بھی لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس ایک نیوکلیئر ملک ہے لیکن جب سے ہلاری پرتنقید ہوئی ہے تب سے وہ صدر ولادیمیر پوٹن سے گفتگو نہیں کر پا رہی ہیں۔
ٹرمپ کی بہو نے مندر میں دیوالی منائی
ایش برن (یو ایس) ۔ 26 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ری پبلیکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی بہو نے ریاست ورجینیا میں واقع ایک ہندو مندر میں دیوالی کا تہوار منایا اور دراصل اس عمل کو بھی ڈونالڈ ٹرمپ کی اس انتخابی پالیسی کا حصہ سمجھا جارہا ہے، جس کے تحت وہ ہندوستانی نژاد امریکی شہریوں سے قربت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ایرک ٹرمپ کی اہلیہ لارا ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ ہند ۔ امریکہ تعلقات کو ایک نئی بلندی حاصل ہوگی بشرطیکہ ان کے خسر ڈونالڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر بن جائیں۔ یاد رہے کہ امریکہ میں 8 نومبر کو صدارتی انتخابات منعقد شدنی ہیں۔ ایرک ٹرمپ ڈونالڈ کے دوسرے بیٹے ہیں۔ لارا نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کو ہندوستان اور ہندوستانی عوام سے بے حد لگاؤ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ہندو ثقافت سے بھی بے حد لگاؤ ہے جس کا وہ احترام کرتے ہیں۔ اس موقع پر ٹرمپ کے خاندان کی ایک اہم رکن کا مندر میں استقبال کرتے ہوئے انڈین ۔ امریکن کمیونٹی کے فعال رکن راجیش گوٹی نے بتایا کہ لارا کی آمد سے دیوالی کا تہوار بھی فیئر فیکس اور لوڈن کاؤنٹی میں کچھ دن قبل ہی منا لیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT