Monday , September 25 2017
Home / دنیا / کلنٹن کو ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف دو ہندسی سبقت مل گئی

کلنٹن کو ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف دو ہندسی سبقت مل گئی

واشنگٹن 10 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہیلاری کلنٹن کو اپنے ریپبلیکن حریف ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف دو ہندسی سبقت مل گئی ہے ۔ یہ سبقت انہیں ٹرمپ کے متنازعہ ٹیپ کے سامنے آنے کے بعد کئے گئے سروے میں ملی ہے ۔ این بی سی نیوز ۔ وال اسٹریٹ جرنل کے سروے کے مطابق کلنٹن کو امکانی رائے دہندوں میں 46 فیصد کی تائید حاصل ہے جبکہ ٹرمپ کی 35 فیصد رائے دہندوں نے تائید کی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ دو طرفہ سروے میں بھی کلنٹن کو ٹرمپ پر 14 پوائنٹس کی سبقت حاصل ہے ۔ کلنٹن کو 52 فیصد اور ٹرمپ کو 38 فیصد پوائنٹس ملے ہیں۔ یہ اعداد و شمار تازہ سروے کے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT