Wednesday , September 27 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کلواکرتی بلدیہ کے جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد

کلواکرتی بلدیہ کے جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد

تین ماہ کے وقفہ کے بعد اجلاس پر ارکان کا اعتراض

کلواکرتی ۔ 12 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی بلدیہ کا جنرل باڈی اجلاس آج تین ماہ کے وقفہ کے بعد منعقد ہوا جس میں تقریباً سب ہی وارڈ ممبرس نے حصہ لیا۔ اجلاس کے شروع ہوتے ہی کمشنر بلدیہ نے نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے بتایا کہ کلواکرتی کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے LED بلب کی منظوری عمل میں آئی جوکہ بالراست 7 سالہ کنٹراکٹ کی بنیاد پرائیویٹ کمپنی کو دی گئی ہے جس کی تنصیب سے 50% برقی کی بچت ہوگی جوکہ آٹومیٹک سسٹم کے تحت آن آف ہوگی جبکہ یہاں پر ماہانہ بلدیہ کا کرنٹ بل 10 لاکھ سے زائد ہے جس کی تنصیب سے 50% تک بچت یقینی ہے جس کے بعد ٹی آر ایس لیڈر سوریہ پرکاش نے اُٹھ کر کہا کہ تین ماہ کے وقفہ کے بعد کونسل کا اجلاس کیا معنی رکھتا ہے جبکہ گزشتہ تین مرتبہ کونسل متفقہ طور پر منظوری عمل میں آئی تھی کہ ہر ماہ کونسل ہوگی، اس کے باوجود ہر ماہ کونسل نہ ہونا کیا بات ہے۔ چیرمین کمشنر بلدیہ برمن مانی اور منظورہ کاموں کی عدم تعمیل اور بغیر کونسل کے ہی کاموں کی انجام دہی پر اور وقت پر کونسل کے اجلاس کے عدم انعقاد پر کونسل کا بائیکاٹ کیا اور ٹی آر ایس کے کونسلرس اُٹھ کر باہر چلے گئے جبکہ بی جے پی کونسلرس نے کہا کہ بائیکاٹ مسئلہ کا حل نہیں ہے۔ کونسل میں بیٹھ کر مسئلہ کو حل کرنا چاہئے جبکہ چیرمین نے کہا کہ تمام کام کونسل کی اجازت سے ہی عمل میں آرہے ہیں۔ تمام وارڈس کو یکساں ترقی دی جارہی ہے۔ اس میں کسی طرح کی کوئی سیاست نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT