Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کلواکرتی لفٹ اریگیشن پراجکٹ میں تبدیلی کے خلاف انتباہ

کلواکرتی لفٹ اریگیشن پراجکٹ میں تبدیلی کے خلاف انتباہ

کلواکرتی ۔ 14 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی میں کل سابق ایم ایل اے وائی ایس آر کانگریس ریاستی نائب صدر ایڈما کشٹا ریڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کلواکرتی لفٹ اریگیشن کو حسب سابق میں بنائے گئے پروگرام کے تحت ہی تکمیل کرے اور ایک لاکھ ایکر زمین کو سیراب کرنے کیلئے پانی فراہم کرے حالیہ حکومت کی جانب سے پالمور ، رنگاریڈی ، یتی پوتلہ کے تحت کئے گئے پلان کو روبہ عمل میں لایا جاتا ہے تو کلواکرتی کی 20 ہزار ایکڑ زمین بھی سیراب ہونا ممکن نہیں ہے حکومت وعدے تو بہت کررہی ہے لیکن عمل میں بالکل ناکام ہے ۔ کلواکرتی کو لفٹ کے ذریعہ آنے والے جون تک پانی سربراہ کرنے کا وعدہ حکومت کر تو رہی ہے لیکن کیسے سربراہ کرے گی سمجھ کے باہر ہے کیونکہ جہاں کا کام وہیں پر رُکا پڑا ہے کچھ بھی کاموں میں ترقی نہیں ہورہی ہے جبکہ ماضی میں این ٹی آر کے دوران حکومت میں اور دیگر قائدین وائی ایس آر راج شیکھر ریڈی کی قیادت میں ان سے ملاقات کرتے ہوئے تمام حالات انہیں سنائے تھے تو اُسی وقت این ٹی راماراؤ نے اپنے ماتحت عہدیداروں کو حکم دیا تھا کہ 5 ریزرو بنک بتاتے ہوئے کلواکرتی کو پانی سربراہ کریں جس کا باضابطہ تحریری حکم دیا گیا تھا اور جس پر عمل بھی شروع ہوا تھا لیکن جیسے جیسے حکومتیں بدلتی گئی ویسے ویسے کاموں میں انحطاط ہوتا گیا اب اس حکومت نے تو انتہا کردی کے کلواکرتی لفٹ اریگیشن میں زبردست تبدیلی لاتے ہوئے ونپرتی اور رنگاریڈی کو زیادہ سے زیادہ پانی فراہم کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے اگر ایسا ہوتا ہے تو یہاں کے کسان بالکل بے کار اور مجبور ہوجائیں گے اور بھی زیادہ خودکشیاں عمل میں آئیں گے ۔ اس تبدیلی کو روکنے کیلئے میں اور سابق وزیر چترنجن داس اور سابق ایم ایل اے جے پال یادو اورسابق مرکزی منسٹر جئے پال ریڈی اور موجودہ ایم ایل اے کو ساتھ لیکر چیف منسٹر تلنگانہ سے اس تبدیلی کے خلاف اپیل کریں گے اور حسب سابق ترتیب دیئے گئے پلان کے تحت پانی کی فراہمی کا مطالبہ کریں گے ۔ اگر اس سے کام ہوتا ہے تو ٹھیک نہیں تو ہم سب ملکر حکومت کی اس تبدیلی کے خلاف آخری حد تک احتجاج پر اُتر آئیں گے کیونکہ صرف یہ ایک ہی سہارا ہمارے علاقہ کی ترقی کیلئے موجود ہے اگر یہ بھی نکلے تو یہاں کے عوام ایک ایک بوند بوند پانی کو ترسیں گے لہذا حکومت جلد سے جلد اس جانب توجہ لیتے ہوئے جلد سے جلد کاموں کی تکمیل کرتے ہوئے ہمارے علاقے کی ایک لاکھ ایکر زمین کو پانی کی فراہم کرتے ہوئے اس کو سیراب کرے اس موقع پر ایڈما کشٹا ریڈی کے ہمراہ سابق ایم پی پی مادھوٹیا اور سابق چیرمین بھیمیا گوڑہ یوتھ قائد آنند گوڑ و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT