Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کلواکرتی میں آج پہلا تربیتی کیمپ

کلواکرتی میں آج پہلا تربیتی کیمپ

کلواکرتی ۔ /18 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حضرت مولانا محمد عبدالوکیل حسامی نائب صدر حج کمیٹی ضلع ناگرکرنول کی اطلاع کے بموجب ضلع کا پہلا حج تربیتی کیمپ آج صبح دس بجے تا نماز عصر تک روبی گارڈن ناگر کرنول میں منعقد ہونے جارہا ہے جس میں مہمان خصوصی مولانا مفتی محمد صادق محی الدین نظامی تشریف لارہے ہیں ۔ جبکہ مولانا مناسک حج پر تفصیلی خطاب کے ساتھ ساتھ مناسک حج کی عملی تربیت بھی دیں گے ۔ اس پروگرام میں ضلع کلکٹر ای سریدھر اور مقامی رکن اسمبلی مرلی جناردھن ریڈی شرکت کررہے ہیں جبکہ شرکاء تربیتی کیمپ کیلئے تمام سہولیات اور دوپہر کے طعام کا بھی نظم کیا جارہا ہے ۔ صدر حج کمیٹی فرید احمد نے امسال حج بیت اللہ کو جانے والے تمام حضرات سے شرکت کی اپیل کی ۔

TOPPOPULARRECENT