Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کلواکرتی میں اچانک طوفانی ہواؤں کے ساتھ زبردست بارش

کلواکرتی میں اچانک طوفانی ہواؤں کے ساتھ زبردست بارش

کلواکرتی۔/5اپریل،  ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی میں گذشتہ چند دنوں سے جہاں شدید گرمی کے سبب عوام کافی بے چین تھے اور خاص کر دوپہر کے اوقات میں گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے تھے جس کے سبب شہر کی سڑکیں سنسان دکھائی دے رہی تھیں ، آج شام 4:30 بجے اچانک موسم نے رُخ تبدیل کرتے ہوئے زبردست طوفانی ہواؤں کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے زبردست چمک و گرج کے ساتھ بارش شروع ہوئی۔ جبکہ دکانات اور مکانات کے سائبان تیز ہوا کے سبب اُکھڑ گئے اور عوام کو گزشتہ کئی دنوں کی گرمی سے آج کچھ راحت ملی۔ گزشتہ دو دن سے شام کے اوقات میں ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی لیکن آج کی خطرناک ہواؤں کے ساتھ بارش نے موسم کو خوشگوار بنادیا ہے۔

تیراکی کے دوران طالب علم غرقاب
بانسواڑہ۔/5 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بانسواڑہ منڈل کے موضع ابراہیم پیٹ کا 17سالہ انیل نامی طالب علم تیراکی کے دوران غرقاب ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب ابراہیم پیٹ کا متوطن ہنمانڈلو کا بیٹا انیل جو انٹرمیڈیٹ کا طالب علم ہے وہ امتحانات کے بعد چھٹیاں منانے اپنے گھر آیا ہوا تھا وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مقامی تالاب کو نہانے کی غرض سے گیا تھا اس کے ساتھی بھی نہارہے تھے اسی دوران وہ پانی میں غرق ہوگیا جس کی اطلاع اس کے ساتھیوں نے مقامی لوگوں کو دی لیکن انیل کی تلاش کرنے پر اس کا کہیں بھی پتہ نہیں چلا۔

TOPPOPULARRECENT