Saturday , October 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کلواکرتی میں ترقیاتی کاموں کیلئے رقمی منظوری

کلواکرتی میں ترقیاتی کاموں کیلئے رقمی منظوری

اقلیتوں کے دیرینہ خواب کی تکمیل ، ڈپٹی چیف منسٹر سے اظہار تشکر
کلواکرتی /13 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی میں محتلف ترقیاتی کاموں کیلئے 40 لاکھ روپئے کی منظوری ریاستی نائب وزیر اعلی تلنگانہ جناب محمد محمود علی نے منظوری عمل میں لاتے ہوئے منظورنامہ کلواکرتی ٹی آر ایس میناریٹی قائد محمد مقبول کو ایم ایل سی محبوب نگر کے آر نارائن ریڈی اور کلواکرتی زیڈ پی ٹی سی اشوک ریڈی کی موجودگی میں حوالے کیا ۔ واضح ہوکہ چند ماہ قبل مقامی رجسٹرار آفس کی جدید عمارت کے افتتاح کے سلسلہ میں نائب وزیر اعلی کی کلواکرتی آمد ہوئی تھی ۔ اس موقع پر یہاں کے میناریٹی قائدین نے مختلف مسائل پر ان سے نمائندگی کی تھی ۔ جس پر فوری عمل کرتے ہوئے نائب وزیر اعلی نے کلواکرتی میناریٹی قائدین کے دیرینہ خواب کی تکمیل کی ہے جس میں سب سے اہم مسلم شادی خانہ کی تعمیر ہے ۔ اسی طرح شہر کی دو اہم عیدگاہوں کے باونڈری وال کی تعمیر کیلئے بھی رقم کی منظوری عمل میں آئی ۔ اس کے علاوہ جوپلی گاؤں کیلئے محبوب سبحانی درگاہ ا ور عیدگاہ کی باؤنڈری وال کیلئے اور ساتھ ہی ساتھ جدپلی قبرستان اور پنچگل قبرستان کی باؤنڈری وال کیلئے بھی رقم کی منظوری عمل میں آئی ہے ۔ایم ایل سی محبوب نگر کے ہمراہ کلواکرتے ٹی آر ایس قائد مقبول اور جوپلی گاری ٹی آر ایس قائد و سابقہ سرپنچ بالے میاں نے نائب وزیر اعلی سے ملاقات کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے منظور نامہ حاصل کیا ۔ واضح رہے کہ شادی خانہ کی تکمیل کیلئے 10 لاکھ روپئے شہر کے دونوں عیدگاہوں کی باؤنڈری وال کیلئے فی عیدگاہ 5+5 لاکھ اور جوپلی میں محبوب سبحانی درگاہ اور عیدگاہ باؤنڈری وال کیلئے 5 لاکھ روپئے جبکہ جوپلی قبرستان کی باؤنڈری وال کیلئے 9 لاکھ روپئے اور اسی طرح کلواکرتی کی منڈل کے پنچگل گرام پنچایت گاؤں کے قبرستان باؤنڈری وال کیلئے 9 لاکھ روپئے کی منظوری عمل میں آئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT