Wednesday , August 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کلواکرتی میں خودکشی کا دلخراش واقعہ

کلواکرتی میں خودکشی کا دلخراش واقعہ

کلواکرتی۔7نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بچوں نے دم توڑ دیا ماں شدید تکلیف پر شورمچانے پر پڑوسیوں نے دواخانہ منتقل کیا ۔ حلقہ اسمبلی اچم پیٹ کے ایک گاؤں اُپتُتلہ کے ایک کسان کی بیوی نے اپنے دونوں بچوں کے گلے کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار کرخود بھی اپنا گلہ کاٹ کر موت کو گلے لگانے کی کوشش کی لیکن شدید تکلیف سے جب شور مچائی تو پڑوسیوں نے انہیں دواخانہ منتقل کیا ۔ تفصیلات کے مطابق اُپتُتلہ کے رہنے والے کسان نرسمہا ریڈی کی بیوی کے سری ماتماں نے رات 9بجے اپنے شوہر کو کھانا کھلاکر جب وہ اپنے کھیت کو چلا گیا تو اندر سے دروازہ بند کر کے اپنے بیٹے جسونت 5سالہ اور بیٹی لکی 2سالہ کو اپنے ہاتھوں سے ان کے گلے کاٹ کر موت کی نیند سُلادیا ‘ جب کہ یہ وقت ماں کو اپنے بچوں کو سینے سے لگاکر لاڈ و پیار سے سلانا ہوتا ہے مگر اس ماں نے ایسا سلایا کہ یہ بچے ہمیشہ کیلئے سوگئے ۔ بعد میں ماں نے اپنے گلے پر بھی چاقو چلاکر خودکشی کی کوشش کی لیکن شدید تکلیف کے سبب جب وہ شور مچانے لگی تو پڑوس کے لوگ جمع ہوگئے اور دروازہ کھلونے کیلئے پکارنے لگے لیکن اُس نے دراوزہ نہیں کھولا تو دروازہ توڑ کر جب اندر کا منظر دیکھے تو سب حیران رہ گئے اور فوراً ماں سری ماتتماں کو جو کہ آخری اسٹیج پر تھیں کو دواخانہ منتقل کیا جہاں پر اب وہ زیر علاج ہے جبکہ ڈاکٹر کے مطابق خون زیادہ بہہ جانے کے سبب کچھ کہنا مشکل ہے ۔ جب گاؤں والوں نے اس کی اطلاع بچوں کے باپ کو دی تو وہ فوراً گھر پہنچ کر اپنے بچوں کو دیکھ کر تڑپتے ہوئے بیہوش ہوگیا جس کو دیکھ کر پورا گاؤں اپنے جذبات پر قابو نہ پاسکا اور سب نے رونا شروع کردیا اور آخر کار ایسا واقع کیوں پیش آیا جس کیلئے سب حیران ہیں ۔ گاؤں والوں کے مطابق کبھی بھی گھریلو جھگڑے دیکھنے اور سننے میں نہیں آتے ۔ آخر کیا وجہ ہوئی کہ ماں نے اتنا بڑا قدم اٹھایا‘ گاؤں کے لوگ حیران ہیں ۔ اس اقدام پر پولیس کے مطابق تحقیقات کے بعد ہی کچھ پتہ چلے گا ‘ فی الحال ماں زیرعلاج ہے ۔

TOPPOPULARRECENT