Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کلواکرتی میں راشن کے چاول ضبط

کلواکرتی میں راشن کے چاول ضبط

کلواکرتی۔ 25 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی میں آج ویجیلنس کے عہدیداروں نے اچانک دھاوے کرتے ہوئے رائس مل پر غیرقانونی طور پر جمع کئے گئے راشن چاول کو ضبط کرلیا۔ کلواکرتی میں دیوی رائس مل پر دھاوا کرتے ہوئے تمام ریکارڈس کی جانچ پڑتال کی جس پر حساب سے زائد چاول دستیاب ہوئے۔ چاول کی تنقیح کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ راشن کے چاول ہیں۔ اسے ضبط کرتے ہوئے دیوی رائس مل کے مالک کشٹیا کے خلاف کیس درج کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کیا گیا۔ اس موقع پر ریاستی ٹرانسفورس سیول سپلائی OSD وشواناتھم نے اپنی ٹیم کے ساتھ حصہ لیا ۔ اس موقع پر آر آئی کلواکرتی محمد نصیرالدین بھی موجود تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT