کلواکرتی میں ریت کی غیر مجاز منتقلی کے خلاف کارروائی

   

کلواکرتی۔/8 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی پولیس نے آج صبح کی ابتدائی ساعتوں میں یہاں سے غیر قانونی طور پر منتقل کی جارہی ریت کی لاریوں کو ضبط کیا۔ ایس آئی نرسمہا کے مطابق انہوں نے آج صبح 4 بجے جے پی نگر میں دو لاریوں کو ضبط کیا جوکہ غیر قانونی طور پر ریت منتقل کررہی تھیں۔ اسی طرح ایک ٹریکٹر کو بھی تانڈرا کے قریب ضبط کیا جو کہ ریت سے بھرا ہوا تھا۔ اس طرح آج پولیس نے 2 لاریوں اور ایک ٹریکٹر کو معہ ڈرائیورس تحویل میں لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کیا اور ان کے خلاف کیس درج کرنے کی بات کہی۔