Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کلواکرتی میں ریونیو دربار کا انعقاد

کلواکرتی میں ریونیو دربار کا انعقاد

کلواکرتی۔/23مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی ایم آر او شیام سندر کی اطلاع کے بموجب 24مارچ جمعرات کی صبح 10بجے سے ریونیو دربار کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ جس میں زمینات کے متعلق ہر طرح کے معاملہ کی سماعت کی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ  اپنے اپنے زمینات کے دستاویزات اور ایک عدد درخواست کے ساتھ کل اس دربار میں حاضر ہوکر اپنی زمینات کے نزاعات اور کوئی دیگر معاملات ہیں تو حل کروالیں۔

نلگنڈہ میں گرمی کی شدید لہر
نلگنڈہ۔/23مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نلگنڈہ میں گذشتہ چند دنوں سے گرمی کی شدید لہر چل رہی ہے ۔ درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ضلع میں آج 42ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ صبح 5بجے سے شدید دھوپ رہنے پر عوام صبح کے اوقات میں ہی اپنے کام کاج کرتے ہوئے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں جس کی وجہ سے سڑکیں سنسان دکھائی دے رہی ہیں۔ درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ کی وجہ اے سی کی خریداری میں اضافہ ہوا ہے۔ غریب و متوسط طبقات کے عوام کولرس کی خریدی کررہے ہیں اور کولرس کی خریداری میں اضافہ ہوا ہے۔ شدید دھوپ کی تمازت سے پریشان عوام اپنے گھروں اور مشروبات کی دکانات پر ہی دکھائی دے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT