Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کلواکرتی میں طلبہ کی بس یاترا کی آمد

کلواکرتی میں طلبہ کی بس یاترا کی آمد

روہت کی خودکشی کے خلاف جلسہ کو کامیاب بنانے عوام سے اپیل
کلواکرتی۔/13 فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی میں طلباء و طالبات کی بس یاترا کل یہاں پہنچی۔ محبوب نگرچوراستہ پر امبیڈکر کے مجسمہ کو پھول مالا ڈالنے کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کئی ایک طلباء قائدین نے کہا کہ روہت کی موت کو دوسرا رنگ دینے کیلئے بی جے پی اور اس کی ہمنوا اے بی وی پی، آر ایس ایس، وی ایچ پی ، بی جے وائی ایم یہ کہہ رہے ہیں کہ رہت دلت نہیں تھا بلکہ وہ وڈیرا تھا تو کیا وڈیرا ہونے پر قتل کیا جاسکتا ہے؟ جبکہ وائس چیرمین اشا راؤ جو کہ ایک برہمن ہیں انہوں نے کبھی بھی دلت طلباء کو عزت کی نظر سے نہیں دیکھا  وہ ہمیشہ چاہتے تھے کہ دلت ہمیشہ کمزور ہی رہیں ، جب ان کے خلاف ہم نے آواز بلند کی تو اس کا نتیجہ روہت کی خودکشی کی شکل میں سامنے آیا۔ یہاں تک کہ خودکشی کے موقع پر روہت نے جو خط لکھا تھا اس کو بھی خاطر میں نہیں لاتے ہوئے ہندو فرقہ پرست بی جے وائی ایم، وی ایچ پی، اے بی وی وپی، آر ایس ایس، بی جے پی ہمیں ہی الٹا ملک دشمن بتانے کی کوشش کررہے ہیں جس کی مثال وہ لوگ یعقوب میمن کی پھانسی کے وقت کے احتجاج کو پیش کررہے ہیں جبکہ ہم لوگ یعقوب میمن کے مددگار نہیں بلکہ ڈاکٹر امبیڈکر کے مشورہ پر عمل کرتے ہوئے ہم صرف پھانسی کے خلاف احتجاج کررہے تھے نہ کہ یعقوب میمن کے خلاف۔ انسانی حقوق ورلڈ چارٹر بھی پھانسی کے خلاف ہے، ان تمام مسائل پر احتجاج کیلئے 16فبروری کو چلو حیدرآباد پروگرام کو آپ سب کامیاب بنائیں۔

TOPPOPULARRECENT