Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کلواکرتی میں منڈل پریشد کے جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد

کلواکرتی میں منڈل پریشد کے جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد

کلواکرتی ۔ 24 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی منڈل کا جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا جس میں زیڈ پی سی اشوک ریڈی ، ایم پی پی رامیشوراماں ، وائس ایم پی پی پروتال گوڑ اور یم پی ڈی پرشوتم اور ایم آر او کے منوجلا نے شرکت کرتے ہوئے تمام محکموں کے افسران سے کارکردگی کی رپورٹ حاصل کی اور ترقیاتی کاموں کی انجام دہی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے جاری اسکیمات کو مستحق تک پہنچانے میں پوری شفافیت لائی جائے اور دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے پلان تیار کرتے ہوئے منڈل کو روانہ کیا جائے ۔ زیڈ پی ٹی سی نے ایم آر او سے اپیل کی کہ ہمارے علاقہ میں ریت کی وافر مقدار موجود ہے لہذا سرکاری ترقیاتی کاموں کیلئے جہاں بھی ریت کی ضرورت ہو خاص کر سی سی روڈس کی تعمیر کیلئے ریت کی فراہمی کو آسان بنایا جائے تاکہ کاموں کی جلد سے جلد تکمیل ہو اور عہدیداروں کو پابندی وقت اورتمام تفصیلات کے ساتھ آنے کو کہا ۔

TOPPOPULARRECENT