Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کلواکرتی میں ٹیٹ کا امتحان تحصیلدار آفس میں اسپیشل کلکٹر ونجنا دیوی کی پریس میٹ

کلواکرتی میں ٹیٹ کا امتحان تحصیلدار آفس میں اسپیشل کلکٹر ونجنا دیوی کی پریس میٹ

کلواکرتی ۔ 21 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : کلواکرتی کے 9 مراکز میں کل ہونے والے ٹیٹ امتحان کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور طلبہ وطالبات کو وقت مقررہ سے ایک گھنٹہ قبل مراکز پر پہنچنے کی اپیل کی گئی ہے امتحان ہال میں ایک منٹ کی تاخیر پر بھی داخلہ کی اجازت نہیں رہے گی ۔ یہ بات اسپیشل کلکٹر بھیما پراجکٹ و انچارج ٹیٹ امتحان ونجنا دیوی نے آج دفتر تحصیلدار میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتائی اور کہا کہ طلبہ صرف اور صرف بلیک پین اور پیاڈ کے علاوہ اور کوئی چیز اپنے ساتھ ہرگز نہ لائیں جیسے کہ موبائل ، پاکٹ ، ہاتھ کی گھڑی و دیگر اشیاء وغیرہ جس کے امتحان کے اوقات دوپہر 2-30 تا 5 بجے تک ہوں گے ۔ طلبہ اپنے ساتھ اصلی ہال ٹکٹ اور ڈاؤن لوڈ کئے گئے ہال ٹکٹ اپنے ساتھ لائیں ۔ جب کے دونوں پر ایک ایک عدد پاسپورٹ سائز فوٹو چسپاں کرتے ہوئے کسی ایک گزیٹیڈ آفیسر کی دستخط کروائیں ایک ہال ٹکٹ اپنے ساتھ رکھیں اور ایک امتحانی مرکز پر جمع کریں جب کے داخلہ کے وقت طلبہ سے انگوٹھے کا نشان لیاجائے گا ۔ امتحانی مراکز میں جے پی نگر گورنمنٹ اسکول میں دو سنٹر ، گروکل اسکول میں ایک سنٹر ، گورنمنٹ جونیر کالج میں 2 سنٹر ، بی سی ویلفیر ہاسٹل میں ایک سنٹر ، زیڈ پی ایچ ایس میں ایک سنٹر ، گرلز ہائی اسکول میں ایک سنٹر بوائز ہائی اسکول میں ایک سنٹر ۔ اس موقع پر اسپیشل کلکٹر کے ہمراہ یم آر او کے منجولا ، ڈپٹی یم آر او سدرشن ریڈی و دیگر موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT