Sunday , April 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کلواکرتی میں ٹی آر ایس پارٹی کی ممبر شپ کا کل سے آغاز

کلواکرتی میں ٹی آر ایس پارٹی کی ممبر شپ کا کل سے آغاز

کلواکرتی ۔ 18 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : کلواکرتی ٹی آر ایس پارٹی آفس میں کل صبح 11 بجے ایک اہم نشست کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ یہ بات حلقہ اسمبلی ٹی آر ایس انچارج جئے پال یادو نے آج میڈیا کو بتائی ۔ اور بتایا کہ کل سے 31 مارچ تک حلقہ کلواکرتی اور ویلدنڈہ منڈل میں ممبر شپ کا آغاز عمل میں آیا ۔ انہوں نے تمام پارٹی قائدین اور ممبرس سے اپیل کی کہ کل ہونے والے اجلاس میں ضرور شرکت کریں اور پارٹی کی ترقی کے لیے اپنے اپنے خیالات پیش کریں ۔ تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اہم پارٹی قائدین کے لیے ممبر شپ فی فرد 100 روپئے ہوگی اور ایس سی ، ایس ٹی طبقات کے لیے 50 روپئے ہوگی اور عام زمرہ کے تحت تمام کے لیے 30 روپئے ہوگی جب کے اس کی آخری تاریخ 31 مارچ مقرر کی گئی ہے جس کے بعد گاؤں کمیٹی منڈل کمیٹی اور ضلع کمیٹی کا قیام عمل میں آئے گا جب کے یہ ممبر شپ دو سال تک کے لیے ہوگی ۔ اور اس میٹنگ میں حالیہ بجٹ کے موقع پر کمار طبقہ اور بڑھئی طبقہ کے لیے جو بجٹ مقرر کیا گیا ہے اس کی تفصیلات سے آگاہ بھی کیا جائے گا اور کلواکرتی کے دیگر مسائل ترقی ، پانی کی فراہمی ، زراعت و دیگر مسائل پر بھی غور و خوص کیا جائے گا ۔ سابق ایم ایل اے و انچارج پارٹی جئے پال یادو نے پارٹی کارکنوں اور عوام سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT