Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کلواکرتی میں پانی کی قلت دور کرنے موثر اقدامات

کلواکرتی میں پانی کی قلت دور کرنے موثر اقدامات

کلواکرتی ۔ 11 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی کلواکرتی گیسٹ ہاؤز میں آج

RWS کے عہدیداران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ حلقہ اسمبلی کلواکرتی میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کو دور کرنے کیلئے RWS کے عہدیداران بہت جدوجہد کررہے ہیں اور میں بھی عوام کو پانی فراہم کرنے کیلئے جتنا بھی فنڈ ہوگا لگوانے کیلئے تیار ہوں ۔ تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مارچ سے آج تک 624 لاکھ روپئے پانی کی فراہمی کیلئے خرچ کئے گئے ہیں ۔ جس میں سے 162 لاکھ روپئے ٹینکرس کے ذریعہ پانی کی سپلائی اور جن لوگوں کے بورویل لیز پر لئے گئے تھے ان کو رقم کی ادائیگی اور 214 لاکھ کی رقم پائپ کی درستگی جدید پائپ لائنوں کی تنصیب و دیگر مرمتی کاموں کیلئے استعمال کی گئی اور 203 لاکھ کی رقم حلقہ اسمبلی ڈیولپمنٹ کیلئے 13 لاکھ روپئے یم پی حلقہ کے ڈیولپمنٹ کیلئے جبکہ 31 لاکھ 75 ہزار روپئے اسکولس میں بیت الخلا و طہارت انوں کی تعمیر کیلئے استعمال میں لائے گئے جبکہ پورے علاقہ تلنگانہ میں چونکہ میرا علاقہ بہت زیادہ پانی کی شدید قلت کا سامنا کررہا ہے اس تکلیف کو دور کرنے کیلئے RWS کے ذریعہ کئی ایک پروگرامس ترتیب دیئے جارہے ہیں اور کوشش یہی رہے گی کہ پورے حلقہ اسمبلی کے 345 دیہاتوں کے ہر ایک فرد کو فی فرد 20 لیٹر پانی کے حساب سے پورے حلقہ اسمبلی میں سپلائی کیا جائے جس کیلئے فی الفور اور بھی رقم کی ضرورت درپیش ہے جس کیلئے ابھی ریاستی حکومت کو 324 لاکھ رقم پر مشتمل پلان روانہ کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر صحافت کے ذریعہ عوام سے اپیل کی جاتی ہیکہ آنے والا موسم گرما بہت شدید ہونے والا ہے پانی کی قلت کا ابھی سے سامنا ہے آپ لوگ احتیاط سے اور کم سے کم پانی خرچ کرنے کی کوشش کریں علاقہ کے ہر ایک فرد کو پانی پہونچنا ہماری ذمہ داری ہے جس کیلئے ہم ہر طرح کی کوشش کررہے ہیں آپ کا تعاون ہمارے لئے بہت بڑا مددگار ثابت ہوگا اور ساتھ ہی ساتھ آپ سے اپیل بھی ہیکہ اگر آپ کو کہیں بور ڈالنے پر پانی نکلنے کا یقین ہو تو ہمیں اس کی اطلاع دیں ہم ضرور بور ڈالوئیں گے اور جن لوگوں کے پاس باؤلی یا بور ہے وہ لوگ اس شدید قلت کے سبب آگے آکر RWS کو اپنے بور ، باولی لیز پر دیں جبکہ سابقہ میں 3000/- روپئے ماہانہ دیئے جاتے تھے اب آپ کو ماہانہ 5000/- روپئے دیئے جائیں گے ۔ ایسے مشکل حالات میں سامنے آنا سب کی بھلائی کرنے کے برابر ہے اس موقع پر ایم ایل اے اور DE, RWS نے عوام سے اپیل کی ہیکہ جہاں کہیں پر بھی پانی کی ضرورت ہے انہیں مطلع کریں تو فوراً ٹینکر کے ذریعہ سربراہ کیا جائیگا ۔ عوام پانی کیلئے پریشان نہ ہو جتنا بھی پانی لگے گا اور جتنے بھی ٹینکرس کی ضرورت لگے گی ہم بھیجنے کیلئے تیار ہیں لیکن عوام کا بھی پانی کے خرچ میں بہت زیادہ احتیاط برتنا بہت ضروری ہے ۔ اس موقع پر ایم ایل اے ڈاکٹر چلاوشی چند ریڈی نے ان کے نمبر پر بذریعہ SMS اطلاع دیئے جن کا نمبر 9550550055 اور D.E اروناکر کے نمبر پر بذریعہ کال کے اطلاع دیں کی اپیل کی ہے جن کا نمبر 9100120590 ہے اس موقع پر ایم ایل اے کے ہمراہ ڈی ای اروناکر ، اے ای ماڈگل ، آمنگل نلگنڈہ ، ویلدندھ ، محمد عبدالقادر بھائی ، ورک انسپکٹر محمد نور موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT