Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کلواکرتی میں ڈرینج کے تعمیری کاموں کا آغاز

کلواکرتی میں ڈرینج کے تعمیری کاموں کا آغاز

کلواکرتی /15 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ومشی چندر ریڈی ایم ایل اے نے افتتاحی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کاموں کا آغاز کیا ۔ کلواکرتی کے محلہ گاندھی نگر میں آج ایم ایل اے ڈاکٹر پلاومشی چندر ریڈی نے 52 لاکھ کی رقم سے بننے والی نالیوں کے کام کا آغاز کیا اور گتہ داروں سے کاموں کے معیار کو برقرار رکھنے اور پختگی سے کام کرنے کی اپیل کی ۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد چوراستہ سے گاندھی نگر چوراستہ تک ایک سو اسی 180 میٹر انڈر گراؤنڈ ڈرینج کا کام ہوگا جس کی جملہ لاگت 3 لاکھ روپئے ہوگی اسی طرح گاندھی نگر جو بڑی اوپن نالی بنائی جارہی ہے جس کی تعداد 27 میٹر ہے جس کی لاگت 49 لاکھ روپئے ہے ۔ ان کاموں کا افتتاح کرتے ہوئے شہر کو صاف ستھرا بنانے کیلئے چیرمین بلدے کلواکرتی کی کوششوں کی سراہنہ کی ۔ واضح ہوکہ 3 لاکھ کی رقم جنرل بلدیہ فنڈ سے ادا کی جائے گی ۔ جس کے 49 لاکھ کی رقم 14 اسٹیٹ فینانس کمیشن کی جانب سے ادا کی جائے گی ۔ اس موقع پر ایم ایل اے کے ہمراہ چیرمین بلدیہ سری سیلم محلے کے کونسلر محمد مقبول ، بالا سرینوسا گوڈ و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT