Wednesday , April 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کلواکرتی میں کمسنی کی شادیوں کوپولیس نے رکوادیا

کلواکرتی میں کمسنی کی شادیوں کوپولیس نے رکوادیا

کلواکرتی ۔ 11 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی پولیس ایس آئی جالیندر ریڈی نے آج ان دو شادیوں کو رکوا دیا جوکہ کمسنی میں انجام دی جانے والی تھیں۔ والدین کو سمجھا کر اور کمسنی کی شادیوں سے ہونے والے نقصانات بتا کر شادی کرنے سے رکوادیا جبکہ ایک شادی کو مؤخر کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی کو جب اطلاع ملی کہ وینگم پلی گاؤں میں 21 اپریل کو ایک شادی ہونے والی تھی جس میں دلہن کمسن ہے، فوراً کارروائی کرتے ہوئے ایس آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ وینگم پلی پہنچ کر بالیا دلہن کے والد سے تفصیلی بات چیت کی اور انہیں اس شادی کو مؤخر کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ اس طرح جب پتہ چلا کہ راگھوپتی پیٹ میں بھی ایسی ہی ایک شادی طئے ہوئی ہے تو ایس آئی نے وہاں جاکر بھی ان کو نقصانات سے آگاہ کرتے ہوئے شادی رکوانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ واضح ہوکہ دیہاتوں میں ابھی بھی کمسنی میں خاص برادران وطن میں عام ہے حکومت کی جانب سے قانوناً جرم مقرر کرنے کے باوجود یہ سلسلہ ابھی رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ لہٰذا اس جانب خصوصی توجہ درکار ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT