Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کلواکرتی میں ہائی وولٹیج کے سبب دکانات کو شدید نقصانات

کلواکرتی میں ہائی وولٹیج کے سبب دکانات کو شدید نقصانات

کلواکرتی۔/11مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی میں آج صبح اچانک ہائی وولٹیج کے سبب حیدرآباد چوراستہ پر موجود تقریباً 10 دکانات کو شدید نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد چوراستہ پر موجود مختلف دکانات کے برقی میٹرس میں آج صبح تقریباً 8بجے اچانک ہائی وولٹیج کے سبب تمام دکانات کے برقی میٹرس، دوکانات میں موجود فریج، فیانس، لائٹس اور دیگر الکٹرانک آلات جل گئے۔ جیسے ہی اطلاع ایم ایل اے ومشی چند ریڈی کو پہنچی انہوں نے دکانات کو پہنچ کر معائنہ کیا اور نقصانات کی تفصیلات حاصل کی جبکہ مقامی ایم آر او کے منجولا نے دوپہر 3بجے کے بعد معائنہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT