Tuesday , October 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کلواکرتی پولیس اسٹیشن میں امن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

کلواکرتی پولیس اسٹیشن میں امن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

کلواکرتی۔/13ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کلواکرتی پولیس اسٹیشن میں آج بقرعید اور گنیش اتسو کی مناسبت سے امن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا جو کہ سی آئی جی وینکٹ کی صدارت میں منعقد ہوا تھا۔ جس میں دونوں فرقوں کے نمائندہ افراد شریک ہوئے تھے سب نے امن وامان اور یکجہتی قائم رکھنے کی ایپل کی اور ہر شخص نے اپنی جانب سے امن کیلئے بھرپور تعاون کا اعلان کیا ۔اس موقع پر دو باتوں کا خاص تذکرہ آیا کہ لوگ نشہ کی حالت میں ہونے اور ڈی جے کے کثرت سے استعمال سے حالات بگڑنے کا اندیشہ رہتا ہے۔ جس پر سی آئی نے بتایا کہ اب تو ڈی جے کے استعمال کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ ڈی جے کے استعمال پر سپریم کورٹ کی جانب سے امتناع عائد ہے۔ دوسرے مسئلہ پر کہا کہ ایک دن قبل ہی تمام شراب کی دوکانات کو بند کروایا جائے گا اور جہاں جہاں بھی خفیہ طور پر شراب ملتی ہے یا کہیں پر آپ کو شبہ ہے تو ہمیں اطلاع دیں ہم اس کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیں گے اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے منڈپوں کے ذمہ داران سے اپیل کی کہ وہ اذان اور نماز کے اوقات کا خاص خیال رکھیں تو مناسب ہوگا۔ اس موقع پر سی آئی جی وینکٹ، ایس آئی سیدلو کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT