Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کلواکرتی کو ریونیو ڈیویژن بنانے کیلئے ضلع کلکٹر سے نمائندگی

کلواکرتی کو ریونیو ڈیویژن بنانے کیلئے ضلع کلکٹر سے نمائندگی

محبوب نگر ۔ /30 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی کو ریونیو ڈیویژن کا درجہ دینے کیلئے کل جماعتی وفد نے ضلع کلکٹر سری دیوی سے ملاقات کرتے ہوئے یادداشت پیش کی ۔ وفد کی قیادت کلواکرتی ایم ایل اے ومشی چند ریڈی نے کی ۔ وفد نے کلکٹر کو واقف کرایا کہ کلواکرتی کو ریونیو ڈیویژن بنانے کا مطالبہ دیرینہ ہے ۔ کلواکرتی ریونیو ڈیویژن کیلئے درکار تمام تر سہولتوں سے آراستہ ہے ۔ انہوں نے کلکٹر سے گذارش کی کہ ان کے مطالبہ کو حکومت تک پہونچایا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کلواکرتی کو ریونیو ڈیویژن بنانے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔ وفد میں سابق ایم ایل اے ایڈما کشٹا ریڈی ، جئے پال یادو ، بی جے پی کے ریاستی سکریٹری آچاری ، تلگودیشم کے بالا سوامی گوڑ ، جے اے سی کنوینر سدانندم گوڑ ، بی ایس پی قائدین جی وینکٹیا ، جنگیا و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT