Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کلواکرتی کو ضلع کا درجہ دینے کا مطالبہ

کلواکرتی کو ضلع کا درجہ دینے کا مطالبہ

کلواکرتی ۔ یکم ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی کو ریاستی حکومت ضلع کا اعلان کریں جس کا مطالبہ سابقہ وزیر کانگریس چترنجن داس نے آج گیسٹ ہاوز میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا اور اس موقع پر ان کے ہمراہ کانگریس کے اہم قائد کے وی این ریڈی بھی موجود تھے ان دونوں نے بتایا کہ اگر ریاستی حکومت کلواکرتی کو ضلع کا درجہ دیتی ہے تو ریاست تلنگانہ میں جدید ضلع بننے والوں میں کلواکرتی سب سے پہلے ترقی یافتہ ضلع بن سکتا ہے کیونکہ یہاں پر ضلع بننے کیلئے تمام سہولیات موجود ہیں جبکہ اس علاقہ کی کافی وسیع زمین موجود ہے جس کے ذریعہ دفاتر کی تعمیر بآسانی ہوگی اسی طرح یہ علاقہ بالکل درمیان میں واقع ہے کیونکہ کلواکرتی سے سری سیلم کی جانب کا علاقہ جو 60 کیلو میٹر ہے ادھر محبوب نگر ، اچم پیٹ ، ناگرکرنول ، شادنگر ، حیدرآباد یہ تمام علاقہ باکلکل 50 تا 60 کیلو میٹر پر واقع ہے ایسے ہی انٹرنیشنل ایرپورٹ جو کہ صرف 50 کیلو میٹر پر واقع ہے ۔ جس کے سبب کارخانے ، تعلیمی جامعات کے قیام میں بہت آسانی اور زمین کافی مقدار میں ہونے کے سبب ان کی تعمیر میں سہولت ہوگی ۔ ریاستی حکومت نے 12 تا 15 لاکھ کی آبادی پر ایک ضلع بنانے کی تجویز رکھی ہے ۔ محبوب نگر 45 لاکھ آبادی پر مشتمل ہے۔ ہمارا مطالبہ ہیکہ کلواکرتی کو ضلع کا درجہ دیا جائے اور ضلع کیلئے مقامات کا دورہ کرنے والی کمیٹی کو ضرور بہ ضرور کلواکرتی روانہ کی جائے اس موقع پر سابقہ وزیر چترنجن ، وائی ریڈی ، دامودھر ریڈی ،محمد ظہیر ، گوپی ، لکشمی گوڑ وغیرہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT