Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کلواکرتی کو ڈیویژن بنانے کا مطالبہ

کلواکرتی کو ڈیویژن بنانے کا مطالبہ

کل سے بھوک ہڑتال ، بی جے پی جنرل سکریٹری ٹی آچاریہ کا بیان
کلواکرتی  ۔ 25 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے بی جے پی ریاستی جنرل سکریٹری نے حکومت کو اُس کی کارکردگی پر سخت انتباہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد حلقہ اسمبلی کلواکرتی کے دو علاقے کڑتال ، اروین کے ساتھ چارکنڈہ کو منڈل کا مقام دیا جائے اور کلواکرتی کو ڈیویژن بنایا جائے ۔ اگر حکومت اسی طرح صرف اور صرف اپنے خاندان کی فکر کرتی رہے اور اپنے خاندان کو بنگارو بناتی رہے تو بی جے پی اس کے مد مقابل کھڑی ہوگی اور کہا کہ اپنے مطالبات کی تکمیل کیلئے عوام میں شعوربیداری عمل میں لائی جارہی ہے ۔ جس کے بعد تمام پانچ منڈلس میں روزانہ راستہ روکو احتجاج ، ایم آر او آفس کا گھیراؤ کرتے ہوئے 27 تاریخ کو تلکنڈہ پلی منڈل میں ایک روزہ بھوک ہڑتال کرتے ہوئے اپنے مطالبہ کی تکمیل کا حکومت پر دباؤ بنائیں گی اسی طرح 28 کو کلواکرتی ، 29 کو آمنگل ، 30 کو ویلنڈہ ، 31 کو ماڈگل میں ایک روزہ بھوک ہڑتال ہوگی ۔ اس کے باوجود بھی اگر حکومت اپنے وزراء کو دیئے تحفوں میں تبدیلی عمل میں نہیں لائے گی تو 2 ستمبر سے کلواکرتی احتجاجی کیمپ پر مرن برت کا آغازکیا جائیگا جس کے بعد حالات کیلئے حکومت ذمہ دار ہوگی ۔ انہوں نے ٹی آر ایس کے اس ضلع کے دو وزراء جوپلی کرشنا راؤ اور لکشما ریڈی کو ڈمی وزراء قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہیکہ ذرہ برابر بھی اگر ان میں غیرت موجود ہے تو عوام کے سامنے آکر اس تقسیم کی وضاحت کریں اور حکومت سے اس کے ساتھ ساتھ مطالبہ کیا ہیکہ مرکز کی جانب سے دی گئی سبسیڈی کسانوں کو پوری پوری ادا کریں ۔

TOPPOPULARRECENT