Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کلواکرتی کی ترقی میں ٹی آر ایس قائدین اصل رکاوٹ

کلواکرتی کی ترقی میں ٹی آر ایس قائدین اصل رکاوٹ

کلواکرتی۔ 7 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی کے پانی کو چوری کرنے والے چور ٹی آر ایس کے ضلع قائدین ہیں۔ کلواکرتی کی ترقی کی راہ میں اصل رکاوٹ جوپلی کرشنا راؤ ہیں۔ کلواکرتی کو کے ایل آئی سے پانی کی فراہمی میں تعصب کا اظہار کرتے ہوئے دوسرے علاقے کو پانی پہنچانے کے خلاف جاری کانگریس کی کے ایل آئی جنا چیتنیا یاترا آج یہاں کے الیکل جنگاریڈی پلی، تمراس پلی پہنچی جہاں عوام کے کثیر تعداد سے بات کرتے ہوئے ایم ایل اے ڈاکٹر چلاومشی چند ریڈی نے کہا کہ کلواکرتی کے پانی کو چوری کرنے والے ٹی آر ایس کے وہ قائدین ہیں جوکہ یہاں اور ضلع بھر میں گھوم رہے ہیں۔ ان ہی لوگوں کی نااہلی کے سبب ہمارا حق دوسرے لوگ غلط طریقے سے لے کر جارہے ہیں۔ یہ وہی شخص ہے جو ہمارے علاقے کے ساتھ تعصب رکھتے ہیں۔ ہمیں حاصل ہونے والے حقوق کو اپنے علاقے میں منتقل کروا رہے ہیں لیکن انہیں میں واضح کردیتا ہوں کہ جب تک میں ہوں، انہیں ایک قطرہ پانی بھی غلط طریقے سے لے جانے نہیں دوں گا۔

TOPPOPULARRECENT