Sunday , April 30 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کلواکرتی کے اسکولس کو کوئسچن بینک کی تقسیم

کلواکرتی کے اسکولس کو کوئسچن بینک کی تقسیم

کلواکرتی 18 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی میں روزنامہ سیاست کی جانب سے ہمیشہ کی طرح امسال بھی دسویں جماعت کے طلباء و طالبات کے لئے بیش قیمت کوئسچن بینک کی تقسیم عمل میں آئی۔ واضح ہو کہ گزشتہ 19 سال سے مسلسل یہ کام انجام دیا جارہا ہے۔ کلواکرتی ایم آر او کے منجولا نے آج اپنے ہاتھوں سے اُس کی تقسیم عمل میں لائی۔ بے حد خوشی و مسرت کا اظہار کیاکہ گزشتہ کئی سالوں سے یہ جو کام انجام دیا جارہا ہے قابل تعریف اور تقلید عمل ہے۔ ایسے کاموں میں ہم سب کو آگے رہنا چاہئے اور روزنامہ سیاست کے اور بھی دیگر کئی فلاحی کام ہیں جن سے میرا گھرانہ اچھی طرح واقف ہے۔ واقعی قابل تعریف اور اس کو مثال بناتے ہوئے ہم سب کو آگے بڑھنا چاہئے۔ اس موقع پر انھوں نے طلباء و طالبات سے کہاکہ ایک لڑکی کی تعلیم پورے خاندان کی تعلیم ہوتی ہے اور ایک لڑکا اچھا پڑھ لکھ کر اپنے پورے خاندان کا کفیل بن سکتا ہے لہذا ایسے بہترین مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خوب ترقی حاصل کریں۔ اپنا اور اپنے والدین اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ اسکول اور گاؤں کا نام روشن کرنا چاہئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT