Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کلواکرتی گورنمنٹ ہاسپٹل ڈیولپمنٹ کمیٹی کا اجلاس

کلواکرتی گورنمنٹ ہاسپٹل ڈیولپمنٹ کمیٹی کا اجلاس

کلواکرتی /13 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی گورنمنٹ ہاسپٹل کی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس آج ایم ایل اے ڈاکٹر چلاومشی چند ریڈی کے نگرانی منعقد ہوا ۔ سب سے پہلے انہوں نے تمام اسٹاف کے ہمراہ دواخانہ کا مکمل دورہ کیا اور صاف ستھرائی کا جائزہ لیا ۔ جس کے بعد فرداً فرداً تمام ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹرس سے ان کے مسائل معلوم کئے جس پر سب سے زیادہ مسائل دانتوں کے ڈپارٹمنٹ میں دیکھے گئے اور ساتھ ہی ساتھ ایکسرے کی جدید مشین اور ڈینٹل کے جدید مشین کیلئے بھی تجویز رکھی گئی اور تمام قائدین نے اس بات پر تعجب کا ظہار کیا کہ گذشتہ کئی سالوں سے اس دواخانہ میں نعش رکھنے کی فریج موجود ہے جس میں 2 نعشیں رکھی جاسکتی ہیں لیکن آج تک اس کو استعمال میں نہیں لایا گیا ۔ اندازے کے مطابق اس کی قیمت دو تا تین لاکھ ہوسکتی ہے ۔ جبکہ کئی مرتبہ مردہ خانے میں نعشوں کے ساتھ چوہوں کے کاٹ کھانے کی شکایت دیکھی گئی ۔ تمام تفصیلات اور جائزہ کے بعد ایم ایل اے نے تمام ڈاکٹرس کو وقت کی پابندی کرنے اور پراوئیٹ دواخانوں کو ریفر نہ کرنے اور ان سے رجوع ہونے والے مریضوں کے ساتھ مشقت سے پیش آنے کی تلقین کی اور نرسوں کیہیڈ نرملا سے کہا کہ مریضوں اور ان کے رشتہ داروں سے رقم لینے کی کبھی بھی شکایت نہ آنے پائے۔ اس کی دیکھ بھال کرے ۔ اس موقع پ رایم ایل اے نے دواخانہ کے صحن میں بنائے گئے خوبصورت چمن کا افتتاح انجام دیا اور صاف صفائی کی جانب خصوصی توجہ لینے کو کہا ۔ اس موقع پر ایم ایل اے کے ہمراہ کلواکرتی ایم پی پی رامیشوراماں ماڈگل ایم پی پی جئے پال نائیک ، زیڈ پی ٹی سی روی کمار ، اسپیشل پبلک ہیلت آفیسر وینکٹ داس ، انچارج دواخانہ ڈاکٹر شیوا رام کے علاوہ دیگر تمام اسٹاف موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT