Tuesday , October 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کلوا کرتی میں بس اسٹانڈ کے روبرو خانگی گاڑیوں کے سبب مسافرین کو مشکلات

کلوا کرتی میں بس اسٹانڈ کے روبرو خانگی گاڑیوں کے سبب مسافرین کو مشکلات

کلوا کرتی /15 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلوا کرتی بس اسٹانڈ کے روبرو خانگی گاڑیوں کی موجودگی کے سبب عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جب کہ آر ٹی سی کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے۔ ان پرائیویٹ گاڑیوں کو من مانی کرنے کی پوری طرح چھوٹ دی گئی ہے، کوئی انھیں کنٹرول کرنے والا نہیں ہے، جب کہ یہ لوگ حیدرآباد تا اچم پیٹ اپنی گاڑیاں چلاتے ہیں۔ مسافروں کا ساتھ ان کا رویہ تکلیف دہ ہوتا ہے، عوام کو زبردستی کھینچ کر اپنی گاڑیوں میں ضرورت سے زیادہ تعداد میں بٹھاتے ہیں اور مسافروں کی تکالیف کا خیال بالکل نہیں کرتے۔ اسی طرح آر ٹی سی کا اسٹاف بھی مسافروں کی تکلیف کا خیال نہیں کرتا۔ آر ٹی سی بس ڈرائیور کی مرضی پر چلتی ہے، جب کہ کنڈیکٹر کا رویہ مسافرین کے ساتھ نازیبا ہوتا ہے۔ کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ خانگی گاڑی کا ڈرائیور آر ٹی سی بس اسٹانڈ کے سامنے اپنی گاڑی ٹھہراکر کہیں غائب ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے آر ٹی سی بس کی روانگی میں تاخیر ہوتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT