Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / کلوننگ کے ذریعہ دھوکہ دہی ، تین افراد گرفتار

کلوننگ کے ذریعہ دھوکہ دہی ، تین افراد گرفتار

سنٹرل کرائم پولیس کی کارروائی ، ملزمین جیل منتقل
حیدرآباد ۔ /18 مئی (سیاست نیوز)  سنٹرل کرائم اسٹیشن کی سی سی ایس پولیس نے اے ٹی ایم کی کلوننگ کے ذریعہ دھوکہ دہی میں ملوث تین دھوکہ بازوں کو گرفتار کرلیا ۔ جوائنٹکمشنر  آف پولیس ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ مسٹر ٹی پربھاکر راؤ نے بتایا کہ 25 سالہ اندر دیوکمار منڈل اپنے دو ساتھی 21 سالہ رام دیو منڈل اور 22 سالہ کمال دیو منڈل جن کا تعلق جھارکھنڈ سے ہے خود کو اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ایکزیکٹیو ظاہر کرتے ہوئے بینک کے گاہکوں کو فون کرکے مختلف اسکیمات سے متعارف کروایا کرتے اور بعد ازاں اے ٹی ایم کارڈ کے تفصیلات بشمول سی وی وی نمبر اور ایکسپیری ڈیٹ حاصل کرنے کے بعد آن لائین شاپنگ ویب سائیٹس اسناپ ڈیل ، فلپ کارڈ اور دیگر ویب سائیٹ سے قیمتی الیکٹرانک اشیاء خرید لیا کرتے تھے ۔ سائبر کرائم کے انسپکٹر وی پی تیواری نے اپنی ٹیم کی مدد سے مذکورہ دھوکہ بازوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی اور انہیں حیدرآباد منتقل کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا ۔

 

مال گاڑی کے ڈبے سے دستیاب نعش کی شناخت
حیدرآباد ۔ /18 مئی (سیاست نیوز) نامپلی ریلوے پولیس اس نعش کی شناخت کرلی ہے ۔ جو اسٹیشن پر کل ایک مال گاڑی کے ڈبے سے دستیاب ہوئی تھی ۔ ریلوے پولیس کے مطابق اس شخص کی شناخت 27 سالہ مارکینڈیو کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا اور موسی پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ گزشتہ روز آخری مرتبہ اس نے اپنے والد سے فون پر بات کی تھی تاہم وہ واپس نہیں لوٹا ۔ ریلوے پولیس نامپلی نے مال گاڑی کے ایک ڈبے سے مارکینڈیو کی نعش کو برآمد کرلیا تھا جس کے ہاتھ اور پیر باندھے ہوئے تھے اور منہ سے خون بہہ رہا تھا ۔ متوفی کے خاندانی ذرائع کے مطابق یہ شخص سود کا کاروبار بھی کرتا تھا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT