Tuesday , October 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کلکٹریٹ سنگاریڈی کے روبرو محکمہ ریونیو ملازمین کا احتجاج

کلکٹریٹ سنگاریڈی کے روبرو محکمہ ریونیو ملازمین کا احتجاج

ضلع ڈی آر او دیانند کو یادداشت کی پیشکشی

سنگاریڈی ۔ /17 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایس پی ضلع میدک بی سومتی کی جانب سے تحصیلدار سنگاریڈی گووردھن کے بشمول ڈپٹی تحصیلدار ، آر آئی او راشن شاپ 16 ڈیلر کے خلاف فورجری کیس درج کیا گیا ۔ محکمہ ریونیو کے ملازمین کی یونین کی جانب سے تحصیلدار کے خلاف فورجری مقدمہ درج کئے جانے پر بطور احتجاج جدید کلکٹریٹ سنگاریڈی پر احتجاجی دھرنا منظم کیا گیا اور ضلع ڈی آر او دیانند کو ایک یادداشت پیش کی گئی تفصیلات کے بموجب مستقر سنگاریڈی کے راشن شاپ 16 سے تعلق رکھنے والا ایک صارف ترپت ریڈی کو گزشتہ 6 ماہ سے راشن ڈیلر نے ان کے راشن کارڈ پر راشن نہیں دے رہا تھا جبکہ ان کے نام پر کسی اور کو راشن دیا جارہا تھا جس کے خلاف ترپت ریڈی نے ضلع کلکٹر کو ایک یادداشت پیش کی تھی جس پر ضلع کلکٹر نے سنگاریڈی تحصیلدار کو تحقیقات کی ہدایت دی تھی ۔ تحصیلدار سنگاریڈی گووردھن نے راشن شاپ ڈیلر کے حق میں رپورٹ پیش کی تھی جس کے خلاف ترپت ریڈی نے ضلع ایس پی میدک کو سنگاریڈی تحصیلدار کے خلاف غلط رپورٹ دینے کی شکایت کی جس پر ضلع ایس پی نے بعد تحقیقات کے سنگاریڈی تحصیلدار ، ڈپٹی تحصیلدار ، آر آئی اور راشن شاپ ڈیلر 16 کے خلاف 420 فورجری کیس درج کیا جس کے خلاف آج محکمہ مال کے ملازمین یونین کی جانب سے مہیپال ریڈی صدر ضلع تحصیلدار اسوسی ایشن کی قیادت میں جدید کلکٹریٹ سنگاریڈی پر ایک احتجاجی دھرنا منظم کرتے ہوئے ڈی آر او ضلع میدک دیانند کو ایک تحریری یادداشت پیش کی جس میں تحصیلدار سنگاریڈی گووردھن پر درج کئے گئے مقدمہ سے فوری دستبرداری اختیار کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ بصورت دیگر احتجاج میں شدت پیدا کی جائے گی ۔ اس موقع پر ٹی این جی اوز قائدین کے علاوہ دیگر ملازمین نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT