Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کلکٹریٹ محبوب نگر کی منتقلی کے خلاف ٹی ڈی پی کا احتجاج

کلکٹریٹ محبوب نگر کی منتقلی کے خلاف ٹی ڈی پی کا احتجاج

محبوب نگر ۔ 20 اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹریٹ محبوب نگر کی مجوزہ منتقلی کے خلاف تلگودیشم پارٹی قائدین نے ہفتہ کے دن احتجاجی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ محبوب نگر کے انچارج تلگودیشم پارٹی این پی وینکٹیش کی قیادت میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے مستقر کے مصروف چوراہے کلاک ٹاور تک پدیاترا کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی اور انہیں ذہن نشین کروایا ۔ محبوب نگر سے 7 کلو میٹر دور کلکٹریٹ کو منتقل کرنے سے مشکلات و مسائل پیدا ہوں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ کلکٹریٹ 15 ایکٹر اراضی پر محیط ہے اور ریلوے اسٹیشن و بس اسٹیشن سے بھی قریب ہے لیکن 100 کروڑ کے صرفہ سے 7 کلو میٹر دور عمارت کی تعمیر ناقابل فہم ہے ۔ انہوں نے برسر اقتدار جماعت کے قائدین پر الزام لگایاکہ محبوب نگر کو نئے اضلاع میں تقسیم کرتے ہوئے ریگستان سے بھی بدتر بنا دیا گیا ہے اور اب محض اپنے فارم ہاوز اور اپنی اراضیات کے قیمتوں میں اضافہ کے لئے کلکٹریٹ کی منتقلی کا ناپاک منصوبہ بنا رہے ہیں ۔ این پی وینکیٹش نے انتباہ دیا کہ اگر کلکٹریٹ کی منتقلی کے فیصلہ سے دستبرداری اختیار نہیں کی گئی تو دیگر جماعتوں کے اشتراک سے احتجاجی مہم میں شدت پیدا کی جائیگی ۔اور ضرورت پڑنے پر محبوب نگر بند بھی منایا جائیگا ۔ اس موقع پر صمد خان ‘ اقبال پہلوان ‘ مالا دری ‘ بالیا ‘ فضل ‘ جانی بھائی ‘ سرور ‘ یادیا ‘ پرشوتم ‘ رمیش و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT