Monday , June 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کلکٹر کا دورہ، عہدیداروں میں ہلچل ، عوام میں مسرت

کلکٹر کا دورہ، عہدیداروں میں ہلچل ، عوام میں مسرت

نلگنڈہ میں آبرسانی، تعلیمی و طبی مسائل کا جائزہ ،اسکولس و ہاسٹلس کا معائنہ
نلگنڈہ۔/23نومبر، ( سیاست نیوز) ضلع میں مشن بھگیرتا کے کاموں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ضلع کلکٹر مسٹر گورواپل نے عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ انہوں نے آج مشن بھگیرتا کے کاموں کا جائزہ لیا۔ ضلع مستقر کے مضافات میں واقع اودے ساگر (پانگل ) کا دورہ کرتے ہوئے انجام دیئے جارہے کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا اور شہر نلگنڈہ کو صاف پینے کے پانی کی سربراہی کے فلٹر بیڈ و دیگر کا معائنہ کیا اور بذات خود پانی پیا اور شہریوں کو آبی سربراہی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ بعد ازاں ضلع کے کٹنگور میں واقع این ٹی آر کالونی میں انجام دیئے جارہے  مشن بھگیرتا کے کاموں کا معائنہ کیا اور اوور ہیڈ ٹینک سے مواضعات کو پانی کی سربراہی سے متعلق واقفیت حاصل کی۔ ضلع کلکٹر ڈاکٹر گورواپل نے پرائمری اسکول، یتیم بچوں کے اسکول ، ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے والے مقامی دواخانے کا معائنہ کیا۔ ضلع کلکٹر کے اچانک مدارس کے دورے سے عہدیداروں نے جہاں ہلچل پیدا ہوئی وہیں پر مقامی عوام نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اچانک دوروں سے کام کاج میں بہتری پیدا ہونے کی توقع کا اظہار کیا۔ کلکٹر نے ضلع پریشد ہائی اسکول ریٹو پامولا پہنچ کر نویں اور دسویں جماعت حساب اور ہندی کے سوالات بھی طلباء سے کئے۔ انہوں نے عصری طرز تعلیم پر توجہ دینے پر زور دیا۔ طلباء کو کمپیوٹر اور ڈیجیٹل کلاسیس کا اہتمام کروانے کا ہیڈ ماسٹر کو ہدایت دی۔ اسکول میں دوپہر کے کھانے کی اسکیم سے متعلق واقفیت حاصل کی مینو و دیگر کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں گریجنوں لڑکیوں کے اقامتی اسکول کا معائنہ کرتے ہوئے طالبات کو حکومت کی جانب سے کتابیں یونیفارمس کی فراہمی سے متعلق ڈی ٹی ڈبلیو او سے واقفیت حاصل کی۔ آشرم اسکول پہنچ کر طلباء کو بنیادی سہولتوں سے متعلق ضلع مہتمم تعلیمات سے معلومات حاصل کی اور طلباء کو طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ ضلع کلکٹر نے سرکاری دواخانہ پہنچ کر دیہی عوام کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور ضرورت پر فوری ایریا دواخانہ یا پھر ضلع مستقر کے دواخانہ کو مریضوں کو روانہ کرنے کی ہدایت دی، تمام ہیلت سنٹرس پر تمام قسم کے طبی امداد بہم پہنچانے کے اقدامات کرنے کی محکمہ صحت و طبابت کے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ مدارس اور طلباء کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہونی چاہیئے اگر ضرورت پڑنے پر وہ اپنے فنڈ سے سہولتوں کو مہیا کروائیں گے۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر کے ہمراہ ضلع مہتمم تعلیمات مسٹر چندرا موہن میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر ڈاکٹر بھانو پرساد تحصیلدار شریمتی ایس پرمیلا و دیگر موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT