Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / کلگام میں تصاد م کے دوران حزب اللہ کے دو انتہا پسند ہلاک

کلگام میں تصاد م کے دوران حزب اللہ کے دو انتہا پسند ہلاک

سری نگر11ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر کے کلگام ضلع میں سلامتی دستوں اور انتہا پسندوں کے درمیان آج صبح تصادم میں حزب المجاہدین کے دو انتہا پسند مارے گئے ۔وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ کلگام کے خودوانی میں انتہا پسندوں کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر سی آر پی دستہ ، فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے تلاش مہم شروع کی۔ سلامتی دستوں نے علاقے کا محاصرہ کرکے جیسے ہی تلاشی مہم شروع کی وہاں روپوش انتہا پسندوں نے خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی۔ سلامتی دستوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دونوں انتہا پسندوں کو مار گرایا۔کرنل کالیا کے مطابق مارے گئے دونوں انتہا پسندوں کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ ان کے پاس سے ہتھیار بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مڈبھیڑ ختم ہوچکی ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مارے گئے دونوں انتہا پسند حزب المجاہدین کے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مڈبھیڑ والی جگہ سے ایک مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT