Saturday , August 19 2017
Home / سیاسیات / کلیان ۔ ڈومبویلی بلدی انتخابات میں شیوسینا کا تنہا مقابلہ

کلیان ۔ ڈومبویلی بلدی انتخابات میں شیوسینا کا تنہا مقابلہ

ممبئی ۔ 13 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : شیوسینا نے مجوزہ کلیان ۔ ڈومبویلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں تنہا مقابلہ اور بی جے پی کے ساتھ مفاہمت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ جس کے ساتھ ریاست اور مرکز کے اقتدار میں اس کی ساجھیداری ہے کل رات شیوسینا کے سینئیر لیڈروں کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ۔ پارٹی ذرائع نے آج یہ اطلاع دی ۔ شیوسینا کا غیر متوقع فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا جب چیف منسٹر دیویندر فڈنویس نے ممبئی میں پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی تصنیف رسم اجراء کے خلاف احتجاج سے ریاست کی رسوائی پر شیوسینا کو ہدف ملامت بنایاتھا ۔ ممبئی شہر سے متصل کلیان اور اور ڈومبویلی میونسپل کارپوریشن پر فی الحال شیوسینا ۔ بی جے پی اتحاد کا قبضہ ہے لیکن شیوسینا نے اب تمام 122 نشستوں پر تنہا مقابلہ کرے گی جب کہ یہاں پر یکم نومبر انتخابات منعقد ہوں گے ۔ مہاراشٹرا بی جے پی صدر مسٹر راؤ صاحب دانوے نے بتایا کہ انتخابی مفاہمت کا فیصلہ مقامی بی جے پی یونٹ کلیان کے صوابدید پر چھوڑدی گئی ہے کیوں کہ ہم مقام یونٹ پر کوئی فیصلہ مسلط کرنا نہیں چاہتے ہیں۔۔

TOPPOPULARRECENT