Tuesday , September 19 2017
Home / شہر کی خبریں / کل سورج گہن ٹینک بنڈ پر مشاہدہ کی سہولت

کل سورج گہن ٹینک بنڈ پر مشاہدہ کی سہولت

حیدرآباد ۔ 7 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : پلانیٹری سوسائٹی کے جاری کردہ پریس نوٹ کے بموجب 9 مارچ کو مکمل سورج گہن ہوگا جو تلنگانہ اسٹیٹ اور آندھرا پردیش میں دیکھا جاسکے گا ۔ سورج گہن کے مختلف مراحل 4.49 بجے صبح شروع ہو کر 10.05 بجے صبح ختم ہوں گے ۔ ہندوستان میں طلوع آفتاب کے بعد 6.47 بجے صبح سے 6.52 بجے تک یہ شمال مشرقی علاقوں میں دیکھا جاسکے گا ۔ یہ رواں سال کا پہلا سورج گہن ہوگا ۔ اس سے پہلے 4 جنوری 2011 کو جزوی سورج گہن واقع ہوا تھا ۔ حیدرآباد میں سورج گہن 6.29 بجے صبح تا 6.47 بجے صبح دیکھا جاسکے گا ۔پلانیٹری سوسائٹی نے ٹینک بنڈ ( تلنگانہ ) اور آر کے بیچ ( آندھرا پردیش ) میں سورج گہن کے مشاہدہ کا خصوصی انتظام کیا ہے ۔ جرمنی کے سولار فلٹرس دستیاب ہیں جن کی قیمت 100 روپئے فی کس ہے ۔ انہیں کھادی گرام ادیوگ بھنڈار روبرو ای سیوا نزد کوٹھی میٹرنٹی ہاسپٹل ، سلطان بازار سے حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ مزید معلومات کے لیے مسٹر ویراٹ منیجر سے 9848324305 پر ربط قائم کریں ۔ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سادہ آنکھ سے سورج گہن کا مشاہدہ نہ کریں ۔ ٹینک بنڈ پر 9 مارچ کو 6 بجے تا 7 بجے صبح خصوصی مشاہدہ کا انتظام کیا جارہا ہے جس کے لیے ournewplanets.info پر رجسٹر کرواسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT